1

فیسکو کے خستہ حال فیڈرز ٹرپبجلی کی فراہمی معطل

(اویس علی)بارش کے باعث فیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہو گیا، جس کے نتیجے میں فیڈرز ٹرپ کر گئے.

فیسکوکے  فیڈرز ٹرپ کر نے کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی جس کے باعث فیسکو کے ترسیلی نظام کی کمزوریاں بے نقاب ہو نے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:27 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 6 میں کمی ہوئی

فیسکو کے خستہ حال فیڈرز نے بجلی صارفین کی مشکلات بڑھا دیں ،گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران 50سے زائد فیڈرز ٹرپ ہوئے ہیں۔

خستہ حال فیڈرز بجلی کی بندش کی بڑی وجہ بننے لگےہیں جبکہ فیسکو نےتمام سرکلز سے خستہ حال فیڈرز کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں