1

براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں

(24نیوز)  کوہ  قراقرم کی بلند چوٹی براڈ پیک کو سمٹ کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودہ گرنے کے بعدلاپتہ  ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تین خواتین سمیت آٹھ کوہ پیما ابھی لاپتہ ہیں۔

ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن کے دوران برفانی تودے  کے حادثہ میں لاپتہ ہونے والے  10 کوہ پیماؤں میں سے 2 کوہ پیماؤں کی لاشیں سکردو پہنچا دی گئیں۔

کے ٹو  سمٹ مشن کے دوران بیمار ہو  جانے والے اٹلی کے کوہ پیما کو بھی پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر لیا ۔

پاک فوج کے سرچ مشن میں برآمد ہونے والی دونوں لاشوں کی شناخت ابھی سامنے نہیں آئی۔ 

براڈ پیک سمٹ کرنے کی کوشش کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں کی تلاش کیلئے گراؤنڈ سرچ اینڈ ریسکیو مشن کی قیادت  کوہ پیما سرباز خان کر رہے ہیں۔

براڈ پیک پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماؤں میں امریکہ، چین، نیپال اور عمان کے کوہ پیماوں کے ساتھ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی بھی  تھے۔  اس ٹیم میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔ 

پاک فوج کے ہیلی کاپٹر ریسکیو مشن کے ساتھ ساتھ  زمینی سرچ آپریشن میں سول ریسکیو ٹیمیں کوشش کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلاسگو کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم کا فائنل آج رات کب ہو رہا ہے؟ وقت سامنے آ گیا 

ایک دن قبل براڈ پیک   کو سمِٹ کرنے کی کوشش میں  کوہ پیماوں کی ٹیم  برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی۔ پوری ٹیم لاپتہ ہے۔  آج دو لاشیں مل جانے سے کوہ پیما کمیونٹی میں شدید افسوس کی کیفیت ہے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں