
(24 نیوز )ایران کے سفارتخانے سمیت اسلام آباد میں تعینات سفارتی برادری نے کوئٹہ کان دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان ایرانی سفارت خانہ کے مطابق ایران نے کان حادثے میں جاں بحق 32 مزدوروں پر حکومت اور عوامِ پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا،ایران نے جاں بحق کان کنوں کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق ایران نے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتا افراد کی محفوظ بازیابی کے لیے دعا کی، ایران نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ایرانی سفارتخانے نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیرملکی ائیر لائن حادثے سے بال بال بچ گئی






