1

تھرپارکر میں آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق تین زخمی ہو گئے 

(جی آر جونیجو ) تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں بارشوں  اور بارش سے جڑے حادثات میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تھپارکر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسلام کوٹ کے قریب آسمانی بجلی گرنے  کے نتیجہ میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق  ہو گئے۔

آسمانی بجلی کی زد میں آ کر تین افراد زخمی بھی ہوئے ۔زخمیوں کو مٹھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔ اس دوران اسلام کوٹ کی  کے نواح میں بارش کے دوران  آسمانی بجلی گر گئی۔ 

آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ اس  حادثے میں 3 مزدور شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: براڈ پِیک سانحہ؛ لاپتہ دس کوہ پیماؤں میں سے دو کی لاشیں مل گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں