1

پسرور :بیرون ملک سے آنے والا اوور سیز پاکستانی ائیرپورٹ سے اغوا کے بعد قتل

(اورنگ زیب بیگ )پسرور میں  تین روز قبل بیرون ملک سے آنے والا اوورسیز پاکستانی ائیر پورٹ سے اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ،ملزمان نے اوورسیز پاکستانی  کوقتل کے بعد پسرور کے علاقہ سیہووال کے جنگل میں گڑھا کھود کر دبادیاتھا۔

ہمشیرہ اقراء بی بی کے مطابق مقتول کا آخری رابطہ سمبڑیال ائیرپورٹ پر پہنچ کرہواتھا،ہم ٹریفک کی وجہ سے تھوڑا لیٹ ہوگے ۔بعد میں مقتول کا نمبر بند ہوگیا۔

 مقتول کے اغواء کی ایف آئی آرتھانہ ائیرپورٹ سمبڑیال میں مقتول کی ہمشیرہ کی مدعیت میں درج کرلی گئی تھی، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے سمبڑیال ائیر پورٹ پر لگے سی سی ٹی کیمروں اور جدید تکنیک کی مدد سے ایک ملزم کا سراغ لگالیا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ایک ملزم کوگرفتارکرلیاگیا  ہے، ملزم کی نشان دہی کے بعد تھانہ ائیرپورٹ اور تھانہ پھلورہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر گڑھے سے نعش کو برآمد کرلیا، نعش کو تھانہ پھلورہ پولیس کے حوالہ کردیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی سے ابوظہبی جانے والی غیرملکی ائیر لائن حادثے سے بال بال بچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں