2

دو ماہ میں سی ٹی ڈی کے 419 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 5 را ایجنٹوں سمیت 54 دہشت گرد گرفتار

(وقاص احمد)کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف شہروں میں 419 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن کے دوران بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کے 5 ایجنٹوں سمیت 54 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، سرگودھا، جہلم سمیت دیگر شہروں میں کی گئیں۔

 گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، 12 آئی ای ڈی بم، 42 ڈیٹونیٹر، 98 فٹ سیفٹی فیوز وائر، ممنوعہ سٹیکرز، کتابیں اور نقدی برآمد کی گئی۔

مزید پڑھیں:بیرون سے ملک سے واپس آتے ہی اغوا ہونے والا نوجوان قتل ہو گیا، لاش جنگل سے برآمد

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں وارث، نصر، منور، زاہد اور انعام اللہ سمیت دیگر شامل ہیں۔

 سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اسی عرصے میں 13 ہزار 572 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں ایک ہزار 193 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ 4 لاکھ 94 ہزار 642 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں