
(ویب ڈیسک )بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق گیارہ مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد بھارت نے بگلیہار ڈیم سے بھی نیا سیلابی ریلہ چھوڑ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی مسلسل آبی سرگرمیوں سے پاکستان کے لیے سیلابی خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ اسے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ!سابق ایم پی اے نشانہ بن گئیں
حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ متعلقہ ادارے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ ر وز بھی بھارت کی جانب سے مسلسل گیارہویں مرتبہ سلال ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد پاکستان میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارت سے تقریباً 90 ہزار کیوسک پانی کا ریلہ پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔






