
(اسامہ ملک )کراچی کے مختلف علاقوں میں پراسرار گیس نما بدبو سے شہری پریشان ہو گئے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں شدید بدبو کے باعث شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔
طارق روڈ، محمود آباد، شارع فیصل اور جوہر کے علاقوں میں گیس جیسی بدبو محسوس کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:آخرکار اداکارہ اقرا عزیز نے بیٹی کا چہرہ دکھا دیا
بدبو گیس کی ہے یا کسی اور چیز کی، اس کی وجہ تاحال معلوم نہ ہو سکی۔
پراسرار بدبو سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بدبو کے باعث متعدد شہریوں نے سانس لینے میں دشواری کی شکایات بھی کیں۔
پراسرار بدبو کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شہریوں نے فوری تحقیقات اور مسئلے کے مستقل حل کا مطالبہ کر دیا۔






