1

’’عینک والا جن‘‘ کی AI فلم پر بڑا تنازع،  ہدایتکار حفیظ طاہر نے قانونی جنگ کا اشارہ دے دیا

(24 نیوز)پاکستان کے معروف کامیڈی سیریل ’’عینک والا جن‘‘ کےخالق اورہدایتکارحفیظ طاہر نے اپنی مشہور تخلیق پر بغیر اجازت مصنوعی ذہانت کےذریعے فلم بنانے پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حفیظ طاہر نےانسٹاگرام پر جاری ویڈیوبیان میں کہا کہ وہ گہرےصدمے اورسخت غصے میں ہیں،کیونکہ ان کی زندگی بھرکی فنی تخلیق ‘عینک والا جن’ کے نام اور تصور کو انکی اجازت کے بغیر استعمال کرتے ہوئے اے آئی کے ذریعے فلم بنا کر سنیما گھروں میں ریلیز کر دیا گیا۔

انہوں نےکہا کہ ‘عینک والا جن’ ان کا اصل آئیڈیا اور تخلیق ہے، وہی اس کے کانسیپٹ رائٹر ہیں،نام بھی انہوں نےرکھا اور اس کی ہدایت کاری بھی خود کی،یہ معیاری سیریل پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے بنایا،جس سے پی ٹی وی نے کروڑوں روپے کمائے۔

مزید پڑھیں:ویڈیو : بھارت میں کسان زندہ مگرمچھ کو کندھے پر اُٹھا کر تھانے پہنچ گیا

  حفیظ طاہر نے اس اقدام کو اپنی تخلیقی ملکیت پر”دن دہاڑے ڈاکا” قرار دیتے ہوئےکہا کہ کسی کو بھی ان کی اجازت کے بغیر انکے تخلیقی کام کو استعمال کرنےکا حق حاصل نہیں،اور اس معاملے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں،واضح رہےکہ ‘عینک والا جن’ بچوں کی ایک کامیڈی ڈرامہ سیریل ہے جو 1993 سے 1996 کے دوران پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں