1

عبداللہ طاہر کیس میں سنسنی خیز انکشاف  مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی!

 ( عابد چوہدری)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ٹکٹ ہولڈر عبداللہ طاہر کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ قتل کی منصوبہ بندی کرنے والے مبینہ مرکزی ملزم کی شناخت ہو گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق نارووال کے رہائشی زمان کوگی پر الزام ہے کہ انہوں نے شوٹرز کے ذریعے عبداللہ طاہر کو قتل کروایا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کے درمیان ریت کے ٹھیکے کے معاملے پر تنازع موجود تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زمان کوگی نے عبداللہ طاہر کو نارووال میں ریت کا ٹھیکہ لینے سے منع کیا تھا، تاہم انہوں نے اس کے باوجود ٹھیکہ حاصل کیا، جس کے بعد مبینہ طور پر اسی رنجش کی بنیاد پر قتل کی منصوبہ بندی کی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں:تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑا فیصلہ! پیداوار بڑھانے کی تیاری

پولیس حکام کے مطابق مبینہ ملزم اس وقت امریکا میں مقیم ہے، جبکہ اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کرانے کی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد بین الاقوامی قانونی طریقہ کار کے تحت ملزم کی گرفتاری کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پولیس کی جانب سے یہ تمام معلومات ابتدائی تحقیقات اور ذرائع کی بنیاد پر سامنے آئی ہیں، جبکہ حتمی ذمہ داری کا تعین عدالت میں شواہد کی جانچ کے بعد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں