1

 نوجوانوں کیلئے “سندھ یوتھ کارڈ” کے اجرا کا عمل مکمل،بلاول بھٹو رواں ماہ افتتاح کرینگے

(جاوید اقبال)سندھ حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کے لیے “سندھ یوتھ کارڈ” کے اجرا کا عمل مکمل کر لیا ہے۔

وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ سردار محمد بخش خان مہر کے مطابق سندھ یوتھ کارڈ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری رواں ماہ اگست کے آخری ہفتے میں کریں گے۔

وزیر کھیل نے بتایا کہ یہ اقدام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، پہلے مرحلے میں صوبے کے 30 اضلاع سے تعلق رکھنے والے 15 سے 29 سال عمر کے ایک لاکھ نوجوانوں کو سندھ یوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، جن میں جامعات میں اعلیٰ تعلیم کے لیے تعلیمی اسکالرشپس، بلا سود قرضے اور مالی معاونت شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا:2ماہ میں آپریشن 11 گرج کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری، متعدد خوارج جہنم واصل ، ٹھکانے تباہ  

وزیر کھیل و امورِ نوجوانان سندھ کے مطابق سندھ یوتھ کارڈ جاز بینک کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو تعلیم، مالی معاونت اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں