
(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں سکولوں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا کیا اس کا اطلاق نجی سکولوں پر ہوگا یا نہیں؟
محکمہ تعلیم سندھ نے چند روز قبل سکولوں میں تدریسی اوقات کے نئے شیڈول کا اعلان کیا تھا،محکمہ تعلیم کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تمام سکولوں میں سنیچر کے روز کی چھٹی ختم کر دی گئی تھی اور اسکولوں کو ہفتے میں 6 روز تدریس جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی،اُس وقت جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس کا اطلاق صوبے کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہونا تھا اہم اب صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس حوالے سے نئی وضاحت جاری کی ہے۔
سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اسکول یکم اگست 2026 سے ہفتے میں 6 دن تدریسی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تاہم انہوں نے مزید لکھا کہ نجی تعلیمی اداروں پر سرکاری سکولوں کے ہفتہ وار اوقات کار کا اطلاق لازمی نہیں ہوگا، وہ اپنی پالیسی کے مطابق اوقات کار طے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : نوجوانوں کیلئے “سندھ یوتھ کارڈ” کے اجرا کا عمل مکمل،بلاول بھٹو رواں ماہ افتتاح کرینگے






