1

 واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کو ضرور پسند آئے گی۔

واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں یہ نیا فیچر سامنے آیا جس سے میڈیا فائلز کے حوالے سے صارفین کا ردعمل ظاہر کرنے کا انداز مکمل طور پر بدل جائے گا۔

wabetainfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے 2024 میں فوٹو یا ویڈیو پر ریپلائی یا ری ایکشن کا فیچر متعارف کرایا تھا مگر اب تک صارفین فوٹو یا ویڈیو دیکھنے کے بعد فل اسکرین سے واپس جاکر ریپلائی یا ری ایکشن کرسکتے ہیں۔

اب 2 سال بعد واٹس ایپ کی جانب سے میڈیا ویور کو مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا جار ہا ہے اور میڈیا ویور کی فل اسکرین پر ایک نئی بار کو شامل کیا جارہا ہے،کمپنی کی جانب سے نئے ری ڈیزائن میڈیا ویور انٹرفیس کو محدود بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

اب نئے انٹرفیس میں پریویو اسکرین میں ہی مکمل ریسپانس بار نظر آئے گی جس میں 2 ڈیفالٹ ایموجیز کو دیکھا جاسکے گا مگر مکمل ری ایکشن ایموجیز کو سنگل کلک پر دیکھا جاسکے گا۔

اسی طرح صارفین ایموجی کی بورڈ تک رسائی بھی + بٹن پر کلک کرکے حاصل کرسکتے ہیں،اسی طرح میڈیا ویور میں ایک مکمل چیٹ بار بھی اسکرین کے نیچے نظر آئے گی تاکہ صارفین ٹیکسٹ ریپلائی ٹائپ کرسکیں، تصویر یا ویڈیو اٹیچ کرسکیں گے، وائس میسج ریکارڈ یا کسی اور قسم کا مواد سینڈ کرسکیں گے۔

جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  نجی سکولوں میں ہفتے کے دن کی چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں