
(احمد منصور )خیبرپختونخوا میں اعلیٰ عہدوں پرفائزپی ٹی آئی عہدیداروں کی نام نہاد قابلیت کا پول کھل گیا، میرٹ کی دعویدارتحریک انصاف حکومت، خیبرپختونخوا میں کلیدی عہدوں کے لیے موزوں افراد کے انتخاب میں مکمل ناکام ہوگئی۔
خیبرپختونخوا کے وزیربرائے ہائیر ایجوکیشن مینا خان چارسدہ میں اے آئی پر طالبہ کی بریفنگ کو سمجھنے سے قاصر رہے، صوبائی وزیرمینا خان نے اعتراف کیا کہ انہیں بریفنگ سمجھ نہیں آرہی جس پرساتھ موجود خاتون نے پشتومیں بھی سمجھانے کی کوشش کی۔
بعد ازاں طالبہ نے خود بھی بریفنگ پشتومیں پیش کی تاکہ مینا خان کوبات سمجھائی جا سکے لیکن وزیر پھربھی اسے سمجھنے سے قاصر نظر آئے۔
ماہرین کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیربرائے ہائیر ایجوکیشن کی قابلیت پر سوال اُٹھتا ہے کہ وہ اگر اپنے موضوع کوسمجھنے سے قاصررہے تو پھران سے اپنے صوبے میں تعلیمی فروغ کیلئے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔
تعلیمی اصلاحات کی دعویدارتحریک انصاف کے صوبائی وزیرمینا خان کی نااہلی خیبرپختونخوا حکومت میں ہرسطح پر میرٹ کی پامالی کوسامنے لے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ!روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئےعارضی طور پر بند






