
(احمد منصور) خاران میں سوشل میڈیا پروپیگنڈا کیلئے آنے والےفتنہ الہندوستان کےدہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے مؤثر ردِعمل کے باعث فرارہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سیکیورٹی فورسزکی موثرکارروائیوں کے باعث فتنہ الہندوستان اب صرف سوشل میڈیاپرگمراہ کن بیانیہ بنانےتک محدودہوچکی ہے، فتنۂ الہندوستان کے دہشتگرد مختلف مقامات میں پروپیگنڈاکیلئے سافٹ ٹارگٹس کو نشانہ بنا کرتصاویراورویڈیوزبناتے ہیں، سوشل میڈیا پر گمراہ کن پروپیگنڈا کیلئے دہشتگردوں نے خاران میں دراندازی کی کوشش کی تاکہ جعلی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے جھوٹا بیانیہ تشکیل دیا جا سکے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ بھی ایک واضح حقیقت ہے کہ دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کی موجودگی یا ان کی آمد کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر راہِ فرار اختیار کر لیتے ہیں،خاران میں حواس باختہ دہشتگردوں کی فائرنگ اورشیلنگ سےمعصوم بچوں سمیت 5افرادزخمی ہوئے، مذموم عزائم میں ناکامی پر معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا فتنہ الہندوستان کی شدید بوکھلاہٹ اور اخلاقی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔
ذرائع نے مزید کہاہے کہ سوشل میڈیا پرجھوٹا پروپیگنڈا اور میدان میں پسپائی،دہشتگردوں کی واضح شکست کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : نجی سکولوں میں ہفتے کے دن کی چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر






