1

 وادی 5 کی نشست پر مری سے مسلم لیگ (ن) کا امیدوار  احمد رضا قادری کامیاب

(24نیوز) مری میں  آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جموں مہاجرین کی نشست پر پولنگ کا نتیجہ سامنے آ گیا۔  وادی 5 (LA-44) کی نشست پر  ضلع مری کے تمام 3 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہو گئے۔ مسلم لیگ  ن  نے ضلع مری میں کلین سویپ کر دیا۔

​مری میں سامنے آنے والے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے احمد رضا قادری 331 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں۔ 

 پیپلز پارٹی کے محمد راشد اسلام بٹ 117 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر  ہیں۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں