1

کراچی  میں ایم کیو ایم پاکستان کے  ہیڈکوارٹر بہادر آباد میں گولیاں چل گئیں، متعدد زخمی

(شعیب مختار) کراچی  میں ایم کیو ایم پاکستان کے  ہیڈکوارٹر بہادر آباد میں گولیاں چل گئیں۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے دوگروہوں میں تصادم بڑھ کر دو طرفہ فائرنگ تک پہنچ گیا۔ متعدد کارکن زخمی ہو گئے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ہیڈکوارٹر بہادر آباد میں  کاکرکنوں کے دوگروہوں میں جھگڑا ہوا تو کئی کارکنوں میں ہاتھا پائی ہوئی، کچھ دیر تہ وہ گتھم گتھا ہوتے رہے، پھر دوطرفہ فائرنگ شروع ہو گئی۔

 ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کے بہارد آباد ہیڈکوارٹرز میں رابطہ کمیٹی کے کمرے میں “ذمہ داران” بھی آپس میں جھگڑ پڑے۔

بہادر آباد میں  ایم کیو ایم پاکستان کے کارکن یوم آزادی کی تقریبات کے حوالے جمع ہوئےتھے۔

 ذرائع نے بتایا کہ کارکنوں کے دو گروہوں میں آپس میں ہونے والی تکرار ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اطلاعات   کے مطابق ایک درجن سے زیادہ کارکن زخمی ہوئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما آج ہونے والے اس سنگین جھگڑے پر خاموش ہیں۔

بہادر آباد میں  ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں کے کارکنوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ  کے بعد  ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے  ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اجلاس کے دوران بد نظمی کا واقعہ پیش آیا ۔ سینئر قیادت سے بد سلوکی پر  ایک گروپ کے کارکن مشتعل ہو گئے تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں