
(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف نے سوات کے علاقے کبل میں خودکش دھماکے اور اس میں ہونے والی اموات پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔
وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاکرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : خوشخبری! خلیجی ملک کا دو ہفتوں کیلیے مفت سیاحتی ویزا






