
(24نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سوات کے علاقے کبل میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی،صدر مملکت نے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگرد ریاستی رٹ کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوششوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔
صدر مملکت نے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سہیل آفریدی نے 2 ارب روپے سے زائد لاگت کے 5مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا






