
(24 ںیوز )بلوچستان کے 13 اضلاع کی 62 ہائی رسک یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔
ای او سی حکام کے مطابق 2 لاکھ 9 ہزار557 بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم کے لیے 862 ٹیمیں،61 فکسڈ سائٹس، 72 ٹرانزٹ پوائنٹس قائم ہیں۔
ای او سی حکام نے بتایا ہے کہ بعض علاقوں میں پولیو وائرس موجود ہے اور بچوں کو معذوری سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل ویکسینیشن ہے۔
ای او سی حکام کے مطابق پولیو کے قطروں سے محروم رہ جانے والا ہر بچہ وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
ای او سی حکام نے بتایا ہے کہ جن اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہوگا، ان میں بارکھان، دکی، جعفر آباد، جھل مگسی، لورالائی، قلعہ سیف اللّٰہ نصیرآباد، شیرانی، صحبت پور، اوستہ محمد، ژوب، زیارت اور مستونگ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :لال گلیشیئر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ!روڈ ہر قسم کی آمدورفت کیلئےعارضی طور پر بند






