(عیسیٰ ترین) حکومت بلوچستان نے بیوروکریسی میں اہم تبادلے کردئے، محکمہ سروسز اور جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ سائرہ عطاء لسبیلہ ڈویژن کی پہلی خاتون کمشنر تعینات کردی گئی۔
تعیناتی کے منتظر نوراحمدپرکانی کو سیکرٹری ماحولیات تعینات کیا گیاک جبکہ شیرشاہ غلزئی کو سیکرٹری وومن ڈیولپمنٹ تعینات کردیا گیا۔
سیکرٹری ماحولیات بشیراحمد بنگلزئی کوچیٙرمین سی ایم آئی ٹی بلوچستان تعینات کیا گیا۔
علاوہ ازیں،محمدعلی کاکڑ کوایس اینڈجی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر ظفر اللہ خان ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات






