
(24 نیوز) بلوچستان میں کوئلے کی کان میں سنگین حادثہ ہو گیا۔ کان میں دھماکے کے نتیجہ میں کان بیٹھ گئی اور پچیس کے لگ بھگ کان کن کان کے اندر پھنس گئے۔
کوئلہ کی کان کا حادثہ سورینج میں ہوا۔ کان مین زمین کی گہرائی میں ایک دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں کان بیٹھ گئی۔ کام کرنے کے لئے اندر گئے ہوئے مزدور وہیں پھنس گئے۔ پھنسے ہوئے مزدوروں کی تعداد 25 بتائی جا رہی ہے۔
کان مزدوروں کے رہنما پیر محمد کاکڑ نے بتایا کہ دھماکے کے بعد تین کانکنوں کو نکال لیا گیا، اب 22کے قریب مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے اس حادثہ کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئیں ، چار ایمبولینس بھی اس کان میں پھنسے ہوئے مزدوروں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے بھیجی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کی دامی اطاح پورٹ پر کھڑے امریکی گیس ٹینکر پر ڈرون کا حیرت انگیز حملہ






