14

شہدائے کربلا کے چہلم پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام چہلم کے جلوسوں کے پرامن اور محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جلوسوں کے مکمل اختتام تک موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رہے گی، جس کے بعد سروسز مرحلہ وار بحال کر دی جائیں گی۔

سکیورٹی اداروں کی جانب سے جلوس کے روٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیا 2026 میں کوئی بڑا تصادم ہونے والا ہے؟نجومی کی سنسنی خیز پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں