14

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند کب نظر آئے گا؟ پیش گوئی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک) پاکستان میں ربیع الاول کے چاند کے حوالے سے بڑی پیش گوئی سامنے آگئی، یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہلال ریسرچ کونسل کی جانب سے ربیع الاول 1448 ہجری کے چاند کے حوالے سے پیش گوئی سامنے آگئی

کونسل کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ربیع الاول کا چاند 14 اگست 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے باعث یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ ہونے کی توقع ہے۔

اس حساب سے 12 ربیع الاول، یعنی عید میلاد النبی ﷺ 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ نیا چاند 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بج کر 36 منٹ پر ہو گا اور 13 اگست یعنی 29 صفر کو چاند نظر آنے کے امکانات نہایت کم ہیں۔

چاند کی پیدائش کے ساتھ ساتھ اس کی رویت کے لیے غروبِ آفتاب اور غروبِ قمر کے درمیان مناسب وقت کا ہونا بھی ضروری ہے، چاند کی عمر کم ہونے اور وقفہ ناکافی ہونے کے باعث ماہِ صفر کے 30 ایام مکمل ہونے کی توقع ہے۔

ہلال ریسرچ کونسل نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام تاریخیں فلکیاتی اندازوں پر مبنی ہیں، جبکہ ربیع الاول کے چاند اور عید میلاد النبی ﷺ کی حتمی تاریخ کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی شہادتوں اور سرکاری فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں