7

آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

(24نیوز)مظفرآباد کے حلقے ایل اے 27 اور ایل اے 28کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ایل اے-28 لچھراٹ

مظفرآباد کی تین یونین کونسلوں کے مختلف پولنگ سٹیشنوں سے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق یونین کونسل پنجکوٹ میں  پیپلز پارٹی کے سید بازل علی نقوی 110 ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چودھری شہزاد 92 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

ایل اے 27 مظفرآباد 1 کوٹلہ 

غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق گراں کوٹلی پولنگ سٹیشن  سے استحکام پاکستان پارٹی کے سردار تبارک علی 161ووٹ  آگے،ن لیگ کی نورین عارف 50ووٹوں کیساتھ دوسرے اورپیپلز پارٹی کے سردار جاوید ایوب 10 ووٹوں کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ملاقات کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں