9

خیبرپختونخوا میں تیز بارشوں فلش فلڈ سے حادثات کے دوران 6 افراد جاں بحق

(24 نیوز )خیبرپختونخوا میں 29 جولائی سے اب تک  تیز بارشوں  اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ، افسوسناک واقعات میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق  جاں بحق افراد میں 2 خواتین اور 4 بچے جبکہ زخمیوں میں بھی  2 خواتین اور 4 بچے شامل ہے،تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث 65 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 41 گھروں کو جزوی جبکہ 24 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع ایبٹ آباد، سوات، بونیر، خیبر، چترال لوئر، دیر لوئر، مانسہرہ، مردان، پشاور، شانگلہ، صوابی، دیر اپر اور کوہستان اپر میں پیش آئے، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

 پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی،عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کا این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، مون سون سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں