8

بھیڑی پولنگ سٹیشن عملے کے کسی سیاسی شخصیت کے گھر قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں،  ڈپٹی کمشنر مظفرآباد

(24نیوز)ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر احمد قریشی  نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے  حلقہ ایل اے-27 اور ایل اے-28 کے 54 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ پرامن انداز میں جاری رہی۔

ڈپٹی کمشنر مظفرآباد کاکہناتھا کہ بھیڑی پولنگ سٹیشن کے عملے کے کسی سیاسی شخصیت کے گھر قیام کی خبریں بے بنیاد ہیں، پولنگ عملہ اور انتخابی سامان پاکستان آرمی کی نگرانی میں منتقل کیا گیا، پولنگ عملے کے رات کے قیام کا انتظام ڈگری کالج بھیڑی میں کیا گیا۔

منیر احمد قریشی نےکہاکہ انتخابی سامان پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ڈی سیل کر کے پولنگ کا آغاز کیا گیا، سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیوز پولنگ عملے کی نقل و حرکت کی ہیں، غیر مصدقہ اطلاعات اور افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:ملاقات کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں