13

اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے

(24نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار مقبوضہ بیت المقدس  سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن کے دارالحکومت عمان پہنچ گئے ہیں۔

اجلاس کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر متفقہ اور مشترکہ مؤقف اختیار کرنا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں شرکت کے علاوہ اسحاق ڈار مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کے لئے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی بندرگاہوں کیلئے تاریخی ٹرانس شپمنٹ مراعاتی پیکج کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں