9

حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ عرس کی تقریبات اختتام پذیر

(شاہد ندیم سپرا)حضرت داتا گنج بخشؒ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات اختتامی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئیں۔
عرس کے آخری روز عقیدت مندوں کی بڑی تعداد نے داتا دربار میں حاضری دی اور ملک و قوم کی سلامتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
اختتامی دعا داتا دربار کے خطیب مولانا مختار احمد ندیم نے کرائی، جس میں صوبائی وزیر اوقاف پنجاب چودھری شافع حسین، وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی علی ڈار، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان، مینیجر حسن رضوان اور سردار گوہر مصطفیٰ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:فیصل آباد میں منکی پاکس کے کنفرم مریضوں کی تعداد17 ہوگئی
تقریبات کے دوران زائرین کے لیے سکیورٹی، صفائی، رہائش اور دیگر سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ اختتامی دعا میں پاکستان کی ترقی، استحکام اور امت مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں