7

بارشیںاربن فلڈنگ اور لینڈسلائیڈنگالرٹ جاری

(24نیوز)پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائوں میں سیلاب کی صورتحال،بارشوں کے پیش نظراربن فلڈنگ اورلینڈسلائیڈنگ کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔ 
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے،دریائے چناب، جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے،ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے،دریائے سندھ میں کالاباغ اورچشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق کالا باغ کے مقام پرپانی کابہاؤ3 لاکھ 40 ہزار اور چشمہ میں پانی کا بہاوٌ 2 لاکھ 90 ہزار کیوسک ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق نالہ ڈیگ کنگرا، نارووال نالہ بسنتر اور بئین شکر گڑھ میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،نالہ ڈیگ کنگرا میں پانی کا بہاؤ 13000 کیوسک ریکارڈکیاگیاہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ آج 5 اگست تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب سیف انور جپہ کاکہناہے کہ بالائی کیچمنٹس میں متوقع بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں اور ان سے ملحقہ نالوں کے بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کابھی خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم 95 فیصد بھر گیا،پانی کی سطح 1545 فٹ تک پہنچ گئی
 پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں،حکومت پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں تمام تر بنیادی سہولیات اور ادویات فراہم کی جائیں گی،شہریوں سے گزارش ہے کہ موسم و سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں،دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں کے اطراف سیرو تفریح سے گریز کریں،بچوں کا خاص خیال رکھیں،انہیں دریاؤں اورندی نالوں میں ہرگز نہ نہانے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں