13

اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان،مینوفیکچررزکیلئے بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس عائد

(ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آئرن اینڈ اسٹیل سیکٹر کے 100 کے مینوفیکچررز، میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس کے لیے بجلی کے استعمال پر 5 روپے فی یونٹ کے حساب سے سیلز ٹیکس عائد کر دیا، جس کے باعث اسٹیل مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ایف بی آر نے اسٹیل صنعت کیلئے نیا سیلز ٹیکس جنرل آرڈر جاری کر دیا، اسٹیل صنعت کی منتخب کمپنیوں پر بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ کردیا گیا، متعلقہ ڈسکوز بجلی کے بلوں میں 5 روپے فی یونٹ سیلز ٹیکس وصول کریں گے۔

میلٹرز، ری رولرز اور کمپوزٹ یونٹس پر نیا ٹیکس لاگو ہوگا، اسکریپ کی درآمد کی مخصوص شرط پوری کرنے والی کمپنیوں پر ٹیکس عائد ہوگیا۔

ایف بی آر کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسٹیل سیکٹر میں ٹیکس نظام کو مزید موثربنانے کی کوشش ہے، آرڈر کا اطلاق 4 اگست 2026 کے نوٹیفکیشن کے تحت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:موبائل فونز کی قیمتوں میں اضافہ?صارفین کیلئےاہم خبر آ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں