
( زاہداقبال رانا )یوم شہدائے پولیس پر ایس ایس پی اشرف مارتھ شہید پولیس لائنزگوجرانوالہ میں مرکزی پروقار تقریب کا انعقادکیاگیا۔
تقریب میں آرپی او ،کمشنر ،سی پی او، ڈپٹی کمشنر،انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی،آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کی جانب سے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ،پولیس کے چاق وچوبنددستے نے سلامی پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی وی کے نامورپروڈیوسروشاعرمحمد سلیم طاہرانتقال کرگئے
اس موقع پر شہدائے پولیس کے بلند درجات اور ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
آر پی او گوجرانوالہ نے اس موقع پر کہاکہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔






