
( طیب سیف )وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی۔
پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامر ڈوگرنے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیرپارلیمانی امورڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شریک تھے۔
ملاقات میں حکومتی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں آپ کی تجویز کردہ جگہ پر مذاکرات ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد چائے والا پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نےاس موقع پر کہا کہ مذاکرات ہی سیاسی مسائل کا واحد حل ہیں، مذاکرات کے حوالے سے بال پی ٹی آئی کے کورٹ میں ہے، وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو مذاکرات کی دعوت کا ابھی تک جواب نہیں آیا، توقع ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کی دعوت کو سنجیدہ لے گی۔






