16

گورنر سندھ نہال ہاشمی کا وزارتِ آئی ٹی کا دورہ، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے استقبال کیا

(وقاص عظیم)  گورنر سندھ نہال ہاشمی کا وزارتِ آئی ٹی کا دورہ کیا۔  وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے استقبال کیا۔

وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ  اور گورنر نہال ہاشمی کی ملاقات میں  آئی ٹی اور ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی پر گفتگو ہوئی۔ 

نہال ہاشمی نے آئی ٹی سیکٹر میں انقلابی اقدامات اور پالیسیوں پر وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کو سراہا۔

 گورنر نہال ہاشمی نے کہا کہ  وزارتِ آئی ٹی کے اقدامات سے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز ہوا ہے۔  آئی ٹی سیکٹر کی ترقی سے پاکستانی نوجوانوں کو روزگار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع میسر آ رہے ہیں۔ 

انہوں نے نوجوانوں کو عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے وفاقی وزارت آئی ٹی کے  اقدامات پر  وزیر شزا فاطمہ خواجہ کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 شزا فاطمہ خواجہ نے گورنر نہال ہاشمی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا، کہ  حکومت کی بنیادی ترجیح تمام خطوں کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا ہے۔  ٹیلی کام کے انفراسٹرکچر کو جدید بنا کر معاشی استحکام کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔

ملاقات میں صوبہ سندھ کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل صلاحیتوں سے بااختیار بنانے اور آئی ٹی منصوبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کے بہت بڑے صحافی کو ریپ کے جرم میں دس سال قید کی سزا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں