9

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اہم اجلاس، 7 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

(وقاص عظیم)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اہم اجلاس ہوا جس میں  7 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ 

اجلاس میں 12 ارب 43 کروڑ روپے کے 4 ترقیاتی منصوبے منظورجبکہ 240 ارب 54 کروڑ روپے کے 3 منصوبے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔ 

لاہور واٹر سپلائی منصوبہ ایکنک کو منظوری کے لیے بھجوا دیا گیا،لاہور میں 54 ایم جی ڈی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ تعمیر کیا جائے گا۔

گریٹر کراچی کے-فور واٹر سپلائی منصوبہ ایکنک کو ارسال کردیا گیا ،کے-فور منصوبے پر 171 ارب 81 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

کے-فور منصوبے پر سندھ حکومت سے جامع پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ 

آزاد جموں و کشمیر ویمن یونیورسٹی باغ کا منصوبہ منظورکیاگیا،یونیورسٹی آف ملتان میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی منظوری،حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز منصوبے کی منظوری،خان بہادر ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ 

پاکستان  سپیس سینٹر کا 37 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ ایکنک کو ارسال کیا گیا۔ 

وفاقی وزیر  احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکس کا ہر روپیہ شفافیت سے خرچ ہونا چاہیے،انہوں نے جامعات میں تعمیراتی کام صرف اہل اور معیاری کمپنیوں سے کرانے کی ہدایت کی۔ 

پاکستان اسپیس سینٹر خلائی ٹیکنالوجی میں خود انحصاری کی جانب اہم قدم قراردیا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کراچی کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ 

 احسن اقبال نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبے وژن “اُڑان پاکستان” کے اہداف سے ہم آہنگ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں :  محسن نقوی کا ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے کا دورہ،مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں