14

کہروڑپکا: دو بچیاں نہر میں ڈوب گئیںایک جاں بحق

(24نیوز)کہروڑپکا کےعلاقےدنیاپور روڈ پر چھوٹی نہر میں دو بچیاں کھیلتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے نہر میں ڈوب گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق دوسری 4 سالہ بچی کو زندہ بچا لیا گیا،نہر کنارے کھیلتے ہوئے دو کمسن بچے پانی میں گر گئے، مقامی افراد نے دونوں کو باہر نکال لیا۔ 

ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی بے ہوش بچوں کو فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا،ریسکیو اہلکاروں نے بچے کو سی پی آر دی مگر جان نہ بچائی جا سکی۔ 

ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد 4 سالہ بچہ عثمان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی،بچی بے ہوش حالت میں نہر سے نکالی گئی، بروقت امداد سے جان بچ گئی۔ 

ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کو نہروں اور آبی گزرگاہوں کے قریب تنہا نہ چھوڑیں،معمولی سی غفلت قیمتی جان لے گئی۔

 یہ بھی پڑھیں :  وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کا اہم اجلاس، 7 ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں