15

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں سوا تین کروڑ ڈالر کا اضافہ

(ملک اشرف)ملکی زرمبادلہ ذخائر جولائی کے آخری کاروباری ہفتے میں سوا تین کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق اس اضافے سے 31 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 22 ارب 47 کروڑ ڈالر رہے۔

سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک کروڑ 31 لاکھ ڈالر اضافے سے 17 ارب 4 کروڑ ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ 94 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 43 کروڑ ڈالر رہے۔

یہ بھی پڑھیں:سولر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، نیپرا نے فیصلہ سنا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں