13

میر رضا قتل کیس میں قبر کشائی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ 

(جوادآصف)میر رضا قتل کیس میں مقتول کے والد کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔
وکیل درخواست گزار جبران ناصرکے مطابق پولیس قبر کشائی پر اعتراض نہیں کرسکتی ہے ،عدالت نے کہاکہ پولیس کو تو نوٹس کرنا ہوگا ،وکیل جبران ناصرنے کہاکہ قبر کشائی پولیس سرجن اور ایم ایل او نے کرنی ہے ،پولیس سرجن نے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خامیوں کی نشاندہی کی ہے ،کوئی ایکسرے نہیں ہوا موت کی وجہ معلوم نہیں کی گئی ہے ۔
وکیل درخواست گزار نے مزیدکہاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اندازے سے بناکر دے دی گئی ہے ،عدالت نے کہاکہ سرکاری وکیل بتائیں تفتیشی افسر کو نوٹس دئیے بغیر کیسے آرڈر ہوسکتا ہے ؟پراسکیوشن نو ابجیکشن دے ہم آرڈر کردیتے ہیں ،سرکاری وکیل نے کہاکہ پراسیکیوشن کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،یہ ایک انسانی جان کا معاملہ ہے ۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومتی اقدامات کے باعث تعمیراتی شعبے میں بہتری کی امید
درخواست گزارکے وکیل نے کہاکہ عدالت تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرے گی مزید تاخیر ہوگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں