9

عوام ہوشیار۔۔! محکمہ صحت کا ہنگامی الرٹ جاری

(عزادار حسین) محکمہ صحت و آبادی پنجاب نے اعصابی کمزوری کے علاج میں استعمال ہونے والے انجکشن یونی نیورو (Uni Neuro Injection) کے ایک مخصوص بیچ کو غیر معیاری اور مضرِ صحت قرار دیتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

الرٹ کے مطابق یونی نیورو انجکشن کا بیچ نمبر HNI-116 غیر معیاری پایا گیا ہے، جس کے استعمال سے مریضوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

محکمہ صحت نے فیصل آباد سمیت متعلقہ اضلاع کے ڈرگ انسپیکٹرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ مارکیٹ کا فوری سروے کریں، مذکورہ بیچ کی دستیابی کی جانچ کریں اور جہاں بھی یہ بیچ موجود ہو اسے فوری طور پر مارکیٹ سے واپس لیا جائے۔

محکمہ صحت نے فارمیسی مالکان اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بیچ نمبر HNI-116 کا انجکشن استعمال یا فروخت نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کےساتھ اچھی بات چیت جاری ہے: صدر ٹرمپ کا جلد ڈیل ہونےکادعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں