6

پنجاب پولیس۔۔!  یونیفارم کے حوالے سے اہم فیصلہ

(24نیوز)پنجاب پولیس کی یونیفارم کے حوالے سے اہم فیصلہ ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق رواں مالی سال میں بننے والی یونیفارمز کے بیجز،کیپ،بیری اورمیڈلز،پاکٹس،نام پلیٹ ایک ہی پیٹرن پر بنیں گے،ہریونٹ کے یونیفارم کا رنگ وہی ہوگا تاہم اوپر لگنے والی اسیسریز ایک جیسی بنیں گی۔
پولیس حکام کے مطابق قبل ازیں مختلف یونٹس مختلف طرز کے پیٹرن میں یونیفارمز تیار کروا رہے تھے۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال میں ضلعی پولیس،پی ایچ پی،ٹریفک،ایلیٹ،ایس پی یو ،آرایم پی سمیت دیگرکےلئے 2لاکھ53ہزار یونیفارمز خریدی جائیں گی،ضلعی پولیس کے لئے اولیو گرین سوا لاکھ سے زائد خریدی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قیمت میں کمی مسترد،شہریوں نےمزیدسستاکرنے کامطالبہ کردیا
حکام کے مطابق رواں سال بجٹ میں یونیفارم کی خریداری کے لئے پونے 2ارب کا بجٹ مختص کیا گیا ہے،تمام یونٹس کے جوانوں کے لئے ایک ایک یونیفارم لازمی تیار کروایا جائےگا،2لاکھ53ہزار یونیفارم کی خریداری کے لئے رواں ماہ پری کوالیفکیشن کا عمل شروع کردیا جائےگا۔
حکام کے مطابق گزشتہ سال ضلعی پولیس کے لئے خریدی گئی یونیفارم میں 90ہزار موصول ہوچکی اور جلدتقسیم کاعمل شروع کردیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں