6

بینک صارفین کا ڈیٹاغیر قانونی  استعمال کرنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے بینک صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی استعمال کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنادیا۔
جعلی سمز کے ذریعے بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کرنے کے مقدمے میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ جاری کردیاگیا،عدالت نے مقدمے میں گرفتار بینک ملازم کی ضمانت مسترد جبکہ سم فرنچائز مالک کی ضمانت منظور کرلی۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے ملزمان کی بعد از گرفتاری پر 19 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق بینک صارفین کا خفیہ ڈیٹا بھی قانون کی نظر میں جائیداد ہے ،بینک ملازم اگر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرے تو اس پر فوجداری بددیانتی کی دفعات لاگو ہو سکتی ہیں،جدید بینکاری میں کسٹمر ڈیٹا تک رسائی دراصل صارف کے مالی مفادات تک رسائی ہے،سائبر بینک فراڈ میں ہر ملزم کا کردار الگ الگ شواہد سے ثابت کرنا ضروری ہے۔
 فیصلے کے مطابق بینک ملازم محمد عاطف کے خلاف بادی النظر میں کافی شواہد موجود ہیں،ملزم محمد عاطف کی درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے،ملزمان پر پی ٹی اے کی درخواست پر این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے،ملزمان پر صارفین کا خفیہ ڈیٹا لیک کر کے جعلی سمز نکلوانے کا الزام تھا ۔
ملزم محمد عثمان کے وکیل کے مطابق مبینہ جعلی سمز ان کے مؤکل نے جاری نہیں کیں ، ملزم محمد عثمان سے نہ کوئی ڈیوائس برآمد ہوئی اور نہ ہی جرم سے حاصل رقم ملی،بینک ملازم کے وکیل کے مطابق صرف بینک ریکارڈ تک رسائی جرم ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں۔
فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل کے مطابق یہ منظم سائبر بینک فراڈ تھا ہر ملزم نے الگ کردار ادا کیا، سرکاری وکیل کے مطابق بینک کا خفیہ کسٹمر ڈیٹا لیک کر کے جعلی سمز جاری کی گئیں ،بینک ملازم محمد عاطف نے خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کر کے فراڈ میں کردار ادا کیا ،ملزمان پر جعلی سمز کے ذریعے چھ شہریوں سے ایک کروڑ 4 لاکھ روپے منتقل کیے،ملزمان،پر پیکا کے ساتھ پاکستان پینل کوڈ کی متعلقہ دفعات بھی لاگو ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیرکے 2اضلاع میں انتخابات ملتوی کردیئے گئے
 فیصلے کے مطابق ملزم محمد عثمان کے خلاف براہ راست شواہد کی مزید جانچ ضروری ہے ،محمد عثمان کی بعد از گرفتاری ضمانت دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہے،ملزم محمد عثمان کی جانب سے خادم حسین اور محمد اربار انور ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں