6

وزیراعلیٰ پنجاب کا پاکستان سعودی عرب ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے کا خیر مقدم

(24 نیوز )وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدے کا پرجوش خیر مقدم کرتےہوئےاسے اُمتِ مسلمہ کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ قرار دے دیا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے  وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، صدر رجب طیب اردوان اور سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مسلم دنیا کے اتحاد کی کاوشوں کو سلام پیش کیا۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ آج مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین سے دنیا کو ایک پیغام ملا ہے کہ مسلم دنیا متحد ہے،مکہ مکرمہ کی چھاؤں تلے تین بڑی معاشی،عسکری و سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری اُمت لئے خوشخبری ہے-

انھوں نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کا  مشترکہ دفاعی معاہدہ عالمِ اسلام کے نئے باب کا آغاز ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سعودی و ترک قیادت کے ساتھ مل کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ عالمی سطح پر مسلم اتحاد اور اجتماعی سلامتی کا علم بردار رہے گا،باہمی دفاعی معاہدے سے نہ صرف ہماری سرحدیں محفوظ ہوں گی بلکہ امتِ مسلمہ کا سر فخر سے بلند ہوا،کسی ایک ملک پر حملہ، سب پر حملہ تصور ہوگا مکہ دفاعی معاہدے نے اسلامی دنیا کے اتحاد پر مہر ثبت کر دی۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ  پاکستان ہمیشہ ایسے اقدامات کا خیرمقدم کرتا ہے جو مسلم دنیا کے اتحاد،اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان ، ترکیہ، سعودی عرب کے درمیان ’’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘‘ طے پا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں