7

براڈ پیک حادثہ ، جاں بحق ہونیوالے 5 نیپالی کوہ پیماوں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئیں

(24 نیوز)براڈ پیک حادثے میں جاں بحق ہونے والے  5 نیپالی کوہ پیماؤں کی میتیں اسلام آباد پہنچا دی گئی ہیں۔

میتیں پمز ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کی گئی ہیں ، سفری دستاویزات مکمل ہونے کے بعد نیپال روانہ کی جائیں گی، پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ایک  ہفتے قبل براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے 10 کوہ پیما لاپتہ ہو گئے تھے، کوہ پیما نرمل پرجا سمیت 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

حادثے میں لاپتہ ہونے والے  پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی اور ایک غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے دوران 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، 3 زخمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں