9

بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے کے لاٹ 2 کا ٹھیکہ ختم کرنے کا فیصلہ ڈسپیوٹ بورڈ نے  کالعدم قرار  دے دیا

(اقصیٰ شاہد) کراچی میں بی آر ٹی ریڈلائن منصوبے کے لاٹ 2 کا ٹھیکہ ختم کرنے کا فیصلہ ڈسپیوٹ بورڈ نے  کالعدم قرار  دے دیا۔
ڈسپیوٹ بورڈ نے تاخیر کا ذمےدار پراجیکٹ مینجمینٹ ٹیم اور کنسلٹنٹس کو قرار دے دیا۔
 لاٹ 2 کے ٹھیکے دار نے ٹھیکا ختم کرنے کا فیصلہ  ڈسپیوٹ بورڈ میں چلینج کیا تھا۔
کنٹریکٹ کے تحت بننے والے ڈسپیوٹ بورڈ نے 3 میں سے 2 کی اکثریت سے فیصلہ سنا دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ 2 کا ٹھیکہ خٹم کرنے کا اقدام  معاہدے کے منافی، کالعدم اور غیر قانونی ہے۔ڈسپیوٹ بورڈ کے دو ارکان نے کہا کہ  معاہدے کے مطابق وقت پر کام مکمل نہ کرنے پر ٹھیکہ  ختم نہیں کیا جا سکتا۔ 

ڈسپیوٹ بورڈ  کے دو ارکان نے کہا کہ  بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ  کے ڈیزائن میں بار بار تبدیلیاں کی گئیں۔ 16 میں سے 1 سٹیشن کا ریوائیزڈ ڈیزائن نومبر 2025 میں دیا گیا۔ بقایا 15 سٹیشنوں کا  نظر ثانی شدہ ڈ ڈیزائن ٹھیکہ ختم ہونے تک نہیں دیا گیا۔ فیصلے کیخلاف اعتراض 28 دن تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔ اعتراض جمع کروانے کے 56 دن بعد آربیٹریشن کا عمل شروع ہو جائے گا۔ 28 دن تک اعتراض جمع نہیں کروایا گیا تو دونوں پارٹیز کو فیصلے پر عمل کرنا ہوگا۔

ڈسپیوٹ بورڈ ن کے دو ارکان نے  ڈیزائن میں بار بار تبدیلیوں پر کنسلٹنٹ کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا۔ ڈسپیوٹ بورڈ کے دو ارکان نے قرار دیا کہ ڈیزائن کے مسائل کی وجہ سے کام سست روی کا شکار رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں