8

ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 12واں اجلاس ، برسات، دریاؤں کی صورتحال، ایمرجنسی رسپانس کی تیاریوں کا جائزہ

(روزینہ علی)  وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کا 12واں اجلاس ہوا جس میں  ملک بھر میں مون سون کی صورتحال کا جائزہ  لیا گیا اور  دریاؤں میں پانی کے بہا وٗاور ڈیموں کی صورتحال سمیت موسمی پیش گوئی،  تیاریوں اور مربوط رسپانس کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور چیئرمین این ڈی ایم اے سمیت پی ڈی ایم اے، محکمہ موسمیات اور متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں  نے اجلاس میں شرکت کی۔

 صوبائی حکام نے  ریسکیو وسائل، ہنگامی ذخائر، انخلا کے منصوبوں پر بریفنگ  دی۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  تین طاقتوں کی دفاعی شیلڈ؛ اسرائیل کی پیش قدمی کے خلاف عظیم ڈیٹرنس 

بریفنگ  میں اجلاس کے شرکا کو  ضلعی انتظامیہ سے رابطوں اور متاثرہ اضلاع میں تیاریوں کے حوالے سے بھی بتایا گیا۔  اجلاس میں بروقت وارننگز کے اجراء، امدادی وسائل کی پیشگی دستیابی پر زور دیا گیا۔   مواصلاتی نظام کو بلا تعطل فعال رکھنے اور تمام رسپانس اداروں کی مکمل تیاری یقینی بنانے پر زور  دیا گیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے ہدایت کی کہ  تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ مزید مؤثر بنائیں۔ پیشگی حفاظتی او ررسپانس اقدامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:   دفاعی معاہدہ، دفاعی صنعت میں مشترکہ منصوبوں کے فروغ اور دہشتگردی کیخلاف مؤثر تعاون میں اہم کردار ادا کرے گا، صدر اردوان 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں