4

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں 

( ویب ڈیسک )امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کے 6 اداروں اور 1 شخصیت پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں، جن میں 2 بڑے ڈیجیٹل اثاثوں کے تبادلے شامل ہیں جنہیں ایرانی حکومت بین الاقوامی مالیاتی رابطے برقرار رکھنے کے لیے استعمال کرتی ہے۔

 محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پابندیاں ہرمز میں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے جواب میں عائد کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:AC والی انوکھی شرٹ مارکیٹ میں آگئی!قیمت نے سب کو حیران کر دیا ۔۔۔

امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا ایران کو دہشت گردی، ہمسایہ ممالک کو دھمکانے، جوہری عزائم کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری وسائل سے محروم کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں