
(وقاص عظیم)وفاقی حکومت نےملکی برآمدات بڑھانے کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے برآمدی شعبوں کیلئے10 ارب روپے کی منظوری دے دی۔
ٹیکسٹائل، ملبوسات ، دیگر برآمدی شعبوں کو اسکیموں کے تحت معاونت فراہم کی جائے گی،فنڈز ڈیوٹی ڈرا بیک اور ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اسکیموں کے تحت منظور کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کاکہناہے کہ فنڈز کی فراہمی سے صنعتوں کی لیکویڈیٹی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، مالی معاونت سے برآمدی صنعتوں کو برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی،ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن سے برآمدی شعبوں کی پیداواری صلاحیت اور مسابقت بہتر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:بے لگام مافیا من مانی قیمتوں پرایل پی جی فروخت کرنے لگا
وفاقی وزیر تجارت کاکہناہے کہ حکومت برآمدی صنعتوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے،عالمی منڈیوں میں پاکستان کی مسابقت بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔






