7

نوجوان تاجرمیر رضا کیس میں  بڑی پیش رفت سامنے آگئی

(اسامہ ملک)میر رضا کیس میں اغواء کے مقدمہ میں قتل کی دفعہ بھی شامل کردی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق نوجوان تاجر میر رضا کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے پرایف آئی آر میں قتل عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی ہے،فیروز آباد تھانے میں اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 795/20 اغواء کی دفعہ 365 کے تحت درج کیا گیا تھاجس میں اب قتل عمد کی دفعہ 302 بھی شامل کرلی گئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق اب پولیس میر رضا قتل کی تحقیقات کے لیے نئی تحقیقاتی ٹیم ازسر نو تفتیش کا آغاز کرے گی،نئی تحقیقاتی ٹیم جائے وقوعہ، لواحقین اوردیگر متعلقہ افراد سے دوبارہ پوچھ گچھ کرے گی،شواہد کا بھی از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔
دوسری طرف میر رضا کی قبرکشائی اور دوسرے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں،پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق میر رضا کو عقب سے گولی لگی جوپسلیوں کو چیرتے ہوئے سینے سے باہر نکل گئی، جسم پر تشدد اور گولی لگنے کے نشانات پائے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:بارش سے متعددفیڈرزٹرپ کرگئے،متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل

رپورٹ کے مطابق میر رضا کے جبڑے کے حصے میں گہری چوٹ اور فریکچر کے شواہد ملے ہیں، ناک کی ہڈی اور چہرے کے مختلف حصوں پر بھی چوٹیں پائی گئیں، چہرہ ناقابلِ شناخت ہوچکا تھااور زبان منہ کے اندر گل چکی تھی۔
 پولیس سرجن رپورٹ کے مطابق لاش گلنے سڑنے کے آخری مرحلے میں تھی، پر کالے دھبے موجود تھے،نمونے کیمیائی تجزیے کیلئے بھجوا دیے گئے ،میر رضا کے والد کا بھی ڈی این اے سیمپل لیا گیا،میر رضا کے پاؤں پر بھی گولیوں کے نشانات پائے گئے،میر رضا کی عمر 25 سے 26 سال کے درمیان تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں