5

ایک ساتھ 3 چھٹیاں شہریوں کیلئے خوشی کی خبر آگئی

(قیصر کھوکھر)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) نے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

جاری اعلان کے مطابق جمعہ 14 اگست کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث تمام سرکاری دفاتر اور بیشتر ادارے بند رہیں گے۔

یومِ آزادی کی تعطیل کے دوران عوام کو ضروری خدمات کی فراہمی جاری رکھنے کے لیے ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔

واضح رہےیوم آزادی 14 اگست جمعہ کو ہوگا، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی، یوں شہریوں کو مسلسل تین روزہ تعطیل ملنے کا امکان ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید میلاد النبی ﷺ کب؟تاریخ سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں