9

بلاول بھٹو زرداری کی اسحاق ڈار سے ملاقات آزاد کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

(ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار سے ملاقات  کی جس دوران  آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو اور نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات دفتر خارجہ میں ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اسحاق ڈار نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر بلاول بھٹو زرداری کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان میں منتخب حکومت کے قیام میں تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کا آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو اہم قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:کیا پنجاب میں تمام ٹیوشن سینٹرز بند کئے جارہے ہیں؟ حقیقت سامنے آگئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں